: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
الور، 4 دسمبر (ایجنسی) کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی نے آج یہاں الزام لگایا کہ مودی حکومت کے بے روزگاروں کو دھوکہ دینے کا ہی نتیجہ ہے کہ روزگار نہ ملنے سے پریشان الور کے چار نوجوانوں کو خودکشی کرنی پڑی۔
مالاكھیڑا میں الور اسمبلی کے 11 کانگریس امیدوار کی حمایت میں منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہر سال دو کروڑ روزگار دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن انہوں نے عوام کو دھوکہ
دیا تھااور حالات یہاں تک ہو گئے کہ ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار الور میں 4 نوجوانوں نے روزگار کی کمی کی وجہ سے خودکشی کی ۔
انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کو بڑے صنعت کاروں سے بات کرنے کے لئے فرصت ہے لیکن الور میں خود کشی کرنے والے نوجوانوں کے خاندانوں سے بات کرنے کاان کے پاس وقت نہیں ہے۔ اچھا ہوتا کہ متاثرہ خاندان کے لوگوں سے بات کرلیتے اور معافی مانگ لیتے۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان ہی نہیں ہندوستان میں ملازمت فراہم کرنے کے وعدے کئے تھے لیکن انہوں نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔