the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 18 جون (ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کے لئے پارلیمنٹ کی سبھی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی بدھ کے روز میٹنگ بلائی ہے۔
پارلیمنٹ کے لائبریری کی عمارت میں بلائی گئی یہ میٹنگ شام تین بجے سے ہو گی جس میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مختلف جماعتوں کے قائدین کو مدعو کیا گیا ہے۔ میٹنگ میں دیگر مسائل کے ساتھ ملک میں ایک ساتھ انتخابات کرانے اور بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش کی اختتامی تقریب کے بارے میں غورو خوص کئے جانے کی توقع ہے۔
اس دوران ترنمول کانگریس کی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے میٹنگ میں شرکت نہ کرنے کی بات کہی ہے۔ محترمہ بنرجی نے



پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وہ اس میٹنگ میں شرکت نہیں کر پائیں گی کیونکہ ’ایک ملک ایک انتخابات‘ کا مسئلہ بہت سنگین اور حساس ہے اور اتنے کم وقت میں سبھی جماعتوں کی میٹنگ بلا کر اس مسئلہ کے ساتھ انصاف نہیں کیا جا سکتا ہے۔
حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ کا کام کاج آسانی سے چلانے کے لئے اتوار کو کل جماعتی میٹنگ بلائی گئی تھی جس کی صدارت وزیر اعظم نے کی تھی۔ مسٹر مودی نے پیر کو پارلیمنٹ سیشن شروع ہونے سے پہلے میڈیا کے سامنے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جمہوریت میں فعال اپوزیشن کا کردار اہم ہے اور اپوزیشن جماعتوں کو ایوان میں اپنی رکن کے نمبر کی فکر نہیں کرنی چاہئے۔ حکومت اپوزیشن کی باتوں اور اس کے جذبات کا احترام کرتی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.