نئی دہلی،17ستمبر(ایجنسی)سلبھ انٹرنیشنل نے آج یہاں وزیراعظم نریندر مودی کی 68ویں سالگرہ کے موقع پر 568کلوگرام کا ایک لڈو بناکر اسے بچوں میں تقسیم کیا۔
انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر پکاش جاوڈیکر ،اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی اور سلبھ انٹرنیشنل کے بانی وندیشور پاٹھک نے
مشترکہ طورپر لڈو کی نقاب کشائی کی۔
مسٹر پاٹھک نے اس موقع پر کہا کہ مسٹر مودی کی 68ویں سالگرہ منائی جارہی ہے اور اس موقع پر 568کلو کا لڈو خاص طورپر تیار کیاگیا ہے۔مسٹر مودی کی عمر میں 500جوڑا گیا ہے۔یہ لڈو دیسی گھی اور بوندی سے بنا ہے۔مسٹر جاوڈیکر اور مسٹر نقوی نے لڈو کھاکراس کے ذائقے کی ستائش کی۔اس کے بعد یہ لڈو پروگرام میں آئے بچوں میں تقسیم کردیا گیا۔