نئی دہلی ،22مارچ (ایجنسی)وزیراعظم نریندرمودی نے پاکستان کے بالاکوٹ میں ہندستانی فضائیہ کی کارروائی پر کانگریس کےسوال اٹھانے کے قدم کو شرمناک قراردیتے ہوئے جمعہ کو کہاکہ اپوزیشن پارٹی نے پاکستان کا 'قومی دن 'مناناشروع کردیاہے ۔
مسٹر مودی نے اورسیزکانگریس کے سربراہ سیم پترودا کے ذریعہ 26فروری کو ہندستانی فضائیہ کی کارروائی پر سوال اٹھانےپر ٹوئیٹ کیا،'کانگریس صدر راہل گاندھی کے سب سے بھروسہ مند صلاحکار نے
ہندستانی فوج کو نیچا دکھاکر پاکستان کا قومی دن مناناشروع کردیاہے ۔شرمناک ۔
وزیراعظم نے ہیش ٹیگ ' جنتامعاف نہیں کریگی کے ساتھ ٹوئیٹ کیا،'کانگریس کے شاہی گھرانے کے وفادار مصاحب نے تسلیم کیاہے کہ ،ملک کو پہلے سے معلوم ہے کہ کانگریس دہشت گردی کےخلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتی تھی ۔یہ نیاہندستان ہے ،ہم دہشت گردوں کو اسی کی زبان میں جواب دیں گے جو انھیں سمجھ میں آتی ہے اور سود کے ساتھ۔