نئی دہلی،12جنوری(ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس پر وکیلوں کے ذریعہ سے ایودھیا معاملے میں عدالتی عمل میں رخنہ ڈال کر فیصلے میں تاخیر کرانے کا الزام لگایا ہے۔
مسٹر مودی نے یہاں رام لیلا میدان میں بی جے پی کے قومی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا ' کانگریس اپنے وکیلوں کے ذریعہ سے عدالتی عمل میں
رخنہ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے۔ کانگریس نہیں چاہتی کہ ایودھیا مسئلے کا حل نکلے۔' انہوں نے کہا کہ کانگریس نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے خلاف تحریک مواخذہ لانے کی بھی کوشش کی تاکہ اس معاملے میں فیصلے میں تاخیر ہو۔'
انہوں نے بی جے پی کارکنوں سے کہا کہ آپ کو کانگریس کا یہ رویہ بھولنا نہیں ہے اور کسی کو بھولنے بھی نہیں دینا ہے۔