the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
دہرادون، 4 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ذات پات، مذہب اور ووٹ بینک کی سیاست کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ اس سیاست نے ملک کے لوگوں کے غرور کو توڑا ہے اور عوام میں یہ تاثر پیدا کرنے کا کام کیا ہے کہ حکومت کے بغیر ان کا گزارا نہیں ہوگا۔
مسٹر مودی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بغیر کسی امتیاز کے ملک اور سماج کو مضبوط کرنے کے لیے ایک مشکل راستہ چنا ہے۔ وہ اتراکھنڈ میں 18000 کروڑ روپے کی اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے بعد یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ سیاسی پارٹیوں کی جانب سے صرف ایک طبقہ کو کچھ دینے کی کوشش کی گئی، خواہ وہ ان کی ذات کا ہو، یا کسی خاص مذہب کا، سماج میں تفریق



کرکے اسے ووٹ بینک میں تبدیل کردیا گیا۔ ان سیاسی پارٹیوں نے مختلف انداز اپنایا۔
مسٹر مودی نے کہا کہ بدقسمتی سے ان سیاسی پارٹیوں نے لوگوں میں یہ سوچ پیدا کر دی ہے کہ حکومت ان کے ماں باپ ہے، جب وہ حکومت سے ملیں گے تب ہی بچیں گے۔ یعنی ایک طرح سے ملک کے عام آدمی کی عزت نفس کو پامال کیا گیا، اس کے غرور کو کچل دیا گیا، اسے محتاج بنا دیا گیا اور افسوسناک بات یہ ہے کہ اسے خبر تک نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا، ’’ان کی کج روی کی ایک شکل یہ بھی ہے کہ عوام کو مضبوط نہیں بناتی، انہیں مجبور کرتی ہے، انہیں بہکا دیتی ہے۔ اس بگڑی ہوئی سیاست کی بنیاد یہ تھی کہ عوام کی ضروریات پوری نہ کریں، ان کو محتاج رکھیں، ہمارا عزم ہے کہ ہم جو بھی اسکیمیں لائیں گے، بلا تفریق لائیں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.