جارج ٹاؤن / نئی دہلی ، 20 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی سرکاری دورے پر منگل کو گیانا کے جارج ٹاؤن پہنچے جہاں صدر محمد عرفان علی نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے گلے مل کر خوش آمدید کہا۔ گزشتہ 56 سالوں میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا گیانا کا یہ پہلا
دورہ ہے۔
گیانا کے وقت کے مطابق منگل کی دیر رات ہوائی اڈے پر پہنچنے پر مسٹر مودی کا رسمی استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔ دورے کے دوران مسٹر مودی مسٹر علی کے ساتھ بات چیت کریں گے ، گیانا کے دیگر سینئر لیڈروں سے ملاقات کریں گے اور گیانا پارلیمنٹ اور این آر آئیز کے ایک اجتماع سے خطاب کریں گے۔