وارسا/نئی دہلی 21 اگست (یو این آئی) پولینڈ اور یوکرین کے دورے پر گئے وزیر اعظم نریندر مودی پہلے پڑاؤ میں وارسا پہنچ گئے ہیں۔ پچھلے 45 برسوں میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا پولینڈ کا یہ پہلا دورہ ہے۔ مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر
ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ پولینڈ کے اپنے ہم منصب ڈونلڈ ٹسک کی دعوت پر دوروزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دورے سے دوطرفہ تعلقات میں تیزی
آئے گی۔ انہوں نے لکھا، پولینڈ پہنچ گیا۔ میں یہاں مختلف پروگراموں کا انتظار کر
رہا ہوں۔