نئی دہلی، 10 ستمبر(یو این آئی) وزیراعظم نریندرمودی نے ملک کے باشندوں کو گنیش چتورتھی کے موقع پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے جمعہ کے روزایک ٹویٹ پیغام میں کہا ’’ آپ سبھی کو گنیش چتورتھی کی مبارکباد ۔ یہ مقدس تہوار ہر کسی کی زندگی میں خوشی ، امن ، خوش قسمتی اور تند رستی لے کر آئے۔ گنپتی بپا موریا‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ آج ملک بھر میں گنیش چتورتھی کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس دن لوگ اپنے گھروں میں بھگوان گنیش کی ’استھاپنا‘ کرتے
ہیں ۔ دس دن تک جاری رہنے والا گنیش چتورتھی کا تہوار 19 ستمبر کو گنیش کی مورتی کے ’وسرجن‘ کے ساتھ اختتام پذیر ہوتا ہے ۔
نائب صدرایم وینکیا نائیڈونےگنیش چتورتھی کے موقع پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے جمعہ کے روز دعا کی کہ بھگوان گنیش ہماری تمام پریشانیاں دور کریں ۔
مسٹر نائیڈو نے یہاں جاری کے ایک پیغام میں کہا کہ شری گنیش حکمت، خوشحالی اور خوش قسمتی کی علامت ہیں ۔
انہوں نے کہا ’’گنیش چتورتھی کے مقدس موقع پر ملک کے تمام باشندوں کو مبارکباد ۔