اننت ناگ، 17 اپریل (ایجنسی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور محبوبہ مفتی چوکیداری میں فیل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں وزیر اعظم مودی حملوں کو روکنے، معیشت کو بچانے اور کالے دھن پر روک لگانے میں ناکام رہے وہیں محبوبہ مفتی بحیثیت وزیراعلیٰ بری طرح ناکام رہیں اور اُن کی
نااہلی ہی جموں وکشمیر کے موجودہ حالات کی بنیادی وجہ ہے۔
عمر عبداللہ نے بدھ کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے شانگس میں ایک انتخابی جلسے کے حاشیہ پر نامہ نگاروں کو بتایا 'ہم نے کبھی یہ نعرہ نہیں دیا کہ چوکیدار چور ہے۔