نئی دہلی، 6 جنوری ( یو این آئی) کانگریس صدر راہل گاندھی نے اس سال جی ڈی پی کی متوقع شرح 6.5 فیصد رہنے پر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی پر طنز کرتے کہا کہ وزیر اعظم کی تقسیم سیاست کی وجہ سے ہندوستانی معیشت کے مختلف پیرامیٹر میں تیزی سے کمی آئی ہے۔
نئی حکومت کے دور میں نئی سرمایہ کاری، بینکوں کی ساکھ میں اضافہ، روزگار اور زراعت کی جی ڈی پی ،ویلیو اڈیڈ سروس میں کمی اور مالی خسارہ کے مسلسل بڑھنے کے معاملہ میں نیٹ ورکنگ سائٹ ٹویٹر پر
مسٹر گاندھی نے آج کہا ’’ وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور مسٹر مودی کی خاص جوڑی نے’گروس ڈسٹری بیوشن ‘ (جی ڈی پی) اپنانے کی وجہ سے نئی سرمایہ کاری کی تعداد 13 سال کی کمترین سطح پر پہنچا دی ہے،بینک ساکھ 63 سال کی کمترین سطح پر، روزگار 8 سال کی کمترین سطح پر اور زراعت کی جی ڈی پی ،ویلیو ایڈیڈ سروس اضافہ میں 1.7 فیصد کی کمی آئی ہے اور مالی خسارہ گزشتہ آٹھ برسوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ بڑھا ہے۔
اس کے علاوہ متعدد پروجیکٹوں کے رکنے کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے‘‘