اننت ناگ، 2 مارچ (یو این آئی) پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے وزرائے اعظم نریندر مودی اور عمران خان کے پاس مسئلہ کشمیر پر بات چیت کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔
انہوں نے کشمیری والدین سے گزارش کی کہ وہ اپنے
بچوں سے کہیں کہ وہ بندوقیں نہ اٹھائیں کیونکہ ان کے بقول بندوقوں سے کچھ حاصل نہیں ہونے والا ہے اور یہ کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں ہے۔
محبوبہ مفتی نے یہ باتیں منگل کو یہاں ڈاک بنگلہ اننت ناگ میں پارٹی ورکرز کنونشن کے دوران اپنے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔