نئی دہلی، 28 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے راجستھان کے جالور میں سڑک حادثے میں لوگوں کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے منگل کو ایک ٹویٹ پیغام میں مسٹر مودی نے کہا، ’’راجستھان کے جالور میں سڑک حادثہ انتہائی افسوسناک ہے۔ میں ان لوگوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے اس میں اپنی جانیں
گنوائی ہیں۔ ایشور ان کو دکھ کی اس گھڑی میں ہمت دے"۔
مسٹر برلا نے اپنے تعزیتی پیغام میں یہ بھی کہا، "جالور (راجستھان) کے اہور علاقے میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں کئی نوجوانوں کی موت دل کو دہلا دینے والی ہے۔ ایشور آنجہانی کو اپنے قدموں میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ اس شدید دکھ کی گھڑی میں میری تعزیت ان کے ساتھ ہے۔‘‘