نئی دہلی ،22فروری (ایجنسی)کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندرمودی پر حملہ جاری رکھتے ہوئے جمعہ کو الزام لگایاکہ جب پلوامہ میں 40جوان شہادت دے رہے تھے ، اس وقت وزیرا عظم فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے اور دریا میں تصویر کھنچوارہے تھے ۔
مسٹر گاندھی نے ٹوئیٹ کرکے کہا،"پلوامہ میں 40جوانوں کی شہادت کی خبر کے تین گھنٹے بعد بھی "پرائم ٹائم
منسٹر " فلم کی شوٹنگ کرتے رہے ۔ملک کے دل اور شہیدوں کے گھر وں میں درد کا دریا امڈ رہاتھا اور وہ ہنستے ہوئے دریا میں فوٹوشوٹ پر تھے ۔ "
مسٹر گاندھی نے مسٹر مودی کی فلم شوٹنگ سے جڑی اس دن کی تین تصویریں بھی پوسٹ کی ہیں جن میں سے ایک میں وزیراعظم میدان میں مفلر پہن کر فوٹو کھنچوارہے ہیں اور دودیگر تصویریں کشتی رانی کے لیے جاتے وقت کی اور کشتی رانی کے وقت کی ہیں ۔