حیدرآباد، 19/ اگست (یواین آئی)شہر حیدرآباد میں نصب کردہ عصری بیت الخلا،کاروبار کے مراکز میں تبدیل ہوگئے ہیں۔
گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی)کے انتخابات سے پہلے جلد بازی میں یہ بیت الخلامختلف مقامات پرفٹ پاتھس پر بنائے گئے تھے تاکہ عوام ان کا استعمال کرسکیں تاہم حالیہ دنوں کے دوران ان کی نگہداشت کو
بالکل نظرانداز کردیاگیا جس کے نتیجہ میں چھوٹا کاروبارکرنے والے افراد نے ان بیت الخلاوں پر قبضہ کرتے ہوئے یہاں پر اپنے کاروبار کی شروعات کردی ہے۔
شہر کے گنڈی پیٹ، رام دیوگوڑہ،تارہ متی بارہ دری، نیک نام پور سے منی کونڈہ جانے والی سڑک پر لگائے گئے ان بیت الخلاوں پر غیرمجاز قبضے کرتے ہوئے ان کو چھوٹی دکانات میں تبدیل کردیاگیا ہے۔