حیدرآباد22نومبر(یواین آئی)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمنا نے کہا ہے کہ جدید تعلیم صرف مادی فوائد سے مربوط ہے تاہم اس کے ذریعہ طلبہ کے کردار اور اخلاقی اقدار نہیں بنائے جاسکتے۔
انہوں نے کہاکہ
حقیقی تعلیم وہ ہے جس میں کسی بھی فرد کی شخصیت کا مکمل فروغ ہو اور اس میں اخلاقی اقدارپروان چڑھانا بھی شامل ہے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حقیقی تعلیم صبر،باہمی سمجھ بوجھ اور باہمی احترام بناتی ہے۔