نئی دہلی، 17 اپریل (یو این آئی) ملک میں تیزی سے پھیل رہے کورونا انفیکشن کے پیش نظر وزیراعظم نریندر مودی نے سنت برادری سے ہری دوار میں چل رہے کنبھ کو ختم کرکے اسے علامتی رکھنے کی اپیل کی ہے۔
مسٹر مودی نے سنیچر کو
جونا اکھاڑہ کے آچاریہ مہما منڈلیشور سوامی اودھیش آنند گری سے فون پر بات کرنے کے بعد ٹوئٹ کرکے کنبھ کے ختم ہونے کے اشارے دیئے ہیں۔
وزیراعظم نے ٹوئٹر پر کہا ’’اچاریہ مہا منڈلیشور سوامی اودھیش آنند گری جی سے آج فون پر بات کی۔