نئی دہلی، 17 مارچ (یو این آئی) موبائل اور انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی ترقی نے مواصلاتی نظام میں انقلاب تول دیا ہے
لیکن اس کے ساتھ ہی سائبر سیکورٹی، جاسوسی اور ڈیٹا لیک جیسے سنگین خطرات بھی بڑھ گئے ہیں،
خاص طور پر سرکاری دفاتر میں موبائل فون کے بڑھتے ہوئے استعمال نے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے سرکاری دفاتر میں موبائل فون کے غیر مجاز استعمال سے جاسوسی ، حساس ڈیٹا کے لیک ہونے اور سائبر حملوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔