میسور، 30 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو یہاں روڈ شو میں استعمال کے لیے خصوصی طور پر تیار کی گئی گاڑی کے اوپر کھڑے تھے کہ ان کے سامنے ایک موبائل فون آکر گرا۔
خوش قسمتی سے موبائل وزیر اعظم مودی کو نہیں
لگا بلکہ ان کے سامنے والی ڈرائیور سیٹ کی چھت پر گرا جو اس میگا ایونٹ کے لیے خصوصی طور پر تیار کی گئی گاڑی چلا رہا تھا۔
پولیس کے مطابق، یہ غیر ارادی طور پر ہوا جب ایک خاتون بی جے پی کارکن نے غصے میں پی ایم مودی پر موبائل فون پھینک دیا۔