the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی 23 اپریل (یواین آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کورونا وائرس انفیکشن کی جانچ کرنے میں اہل موبائل وائرولوجی ریسرچ اور ڈئیگونیسٹک لیبارٹری (ایم وی آر ڈی ایل) کا آج یہاں ویڈیو كانفرنس کے ذریعے افتتاح کیا۔
یہ لیبارٹری دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) نے ای ایس آئی سی اسپتال حیدرآباد اور نجی صنعت کے ساتھ مل کر صرف 15 دن میں تیار کیا ہے۔ عام طور پر اس طرح کی لیبارٹری کو تیار کرنے میں کم از کم چھ ماہ کا وقت لگتا ہے۔
مسٹر سنگھ نے اس موقع پر کہا کہ حکومت نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے وقت رہتے کئی اہم اقدامات کئے ہیں جس سے اس وائرس کے انفیکشن کا پھیلاؤ



ہندوستان میں متعدد ممالک کے مقابلے میں کم ہے۔ یہ لیبارٹری ایک دن میں ایک ہزار سے بھی زیادہ نمونوں کی جانچ کرنے میں اہل ہے اور اس سے ملک میں کورونا وائرس سے لڑنے کی صلاحیت بڑھےگي۔یہ لیبارٹری عالمی ادارہ صحت اور آئی سی ایم آر کے معیار کے مطابق تیار کی گئی ہے۔ اس لیبارٹری میں جانچ کے ساتھ ساتھ پلازما تھراپی اور دیگر سرگرمیاں بھی انجام دی جاسکتی ہیں اور اسے ضرورت کے مطابق ملک میں کہیں بھی لے جایا جاسکتا ہے۔
اس موقع پر وزیر داخلہ جی کشن ریڈی، محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر مملکت سنتوش کمار گنگوار، تلنگانہ حکومت کے کچھ وزرا اور افسر سمیت ڈی آر ڈی او کے صدر ڈاکٹر جی ستیش ریڈی بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.