: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
سرینگر،2اگسٹ (ایجنسی) وادی کشمیر میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات قریب 30 گھنٹوں تک معطل رہنے کے بعد بدھ کی شام جزوی طور پر بحال کردی گئیں۔ جہاں مواصلاتی کمپنیوں نے سرکاری احکامات پر عمل کرتے ہوئے وسطی اور شمالی کشمیر کے 6 اضلاع میں انٹرنیٹ خدمات بدھ کی شام قریب پانچ بجے بحال
کردیں، وہیں جنوبی کشمیر میں یہ خدمات بدستور معطل رکھی گئی ہیں۔ وادی میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منگل کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں لشکر طیبہ کے چیف کمانڈر ابو دوجانہ کی اپنے ایک ساتھی سمیت سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ہلاکت کے بعد وادی کے مختلف حصوں میں بھڑک اٹھنے والے احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کے طور پر معطل کی گئی تھیں۔