نئی دہلی/8جولائی(ایجنسی) مہاراشٹرا نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے اور یوپی اے کی چیئرپرسن سونیا گاندھی کے درمیان پیر کو ملاقات ہوئی- بتایا جارہا ہے کہ یہ میٹنگ قریب ایک گھنٹے تک چلی- ذرائع کے مطابق راج ٹھاکرے نے سونیا گاندھی سے آئندہ مہاراشٹرا کے اسمبلی انتخابات کو لیکر بات چیت
ہوئی - اسکے ساتھ ہی انہوں نے انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال کو لییکر بھی بات چیت کی-
وہیں مہاراشٹرا کے سیاسی ماحول کی بات کریں تو کانگریس اور راشٹروادی کانگریس (این سی پی) اتحاد لوک سبھا انتخابات میں ہار کی ٹھیک سے جائزہ بھی نہیں کرپایا ہے اور اب انکے سامنے مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات آنے والے ہیں-