: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 14 ستمبر ( ایجنسی) حکومت نے ملک کے گھریلو بازار میں سپلائی کے لئے پاکستان سے پیاز نہیں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ گھریلو بازارمیں پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے تحت حکومت نے بین الاقوامی بازار سے 2000 ٹن پیاز خریدنے کا ٹینڈر جاری کیا ہے ۔ یہ ٹینڈر پانچ ستمبر کو جاری کیا گیا اور اسے 24 ستمبر تک بھرا جا سکتا ہے ۔اس کے علاوہ حکومت نے پیاز کی کم از کم برآمدات قیمت بھی 850 ڈالر فی ٹن کر دی ہے ۔ درآمدت کے لئے مجاذپبلک سیکٹر کی کمپنی ایم ایم ٹی سی لمیٹڈ
نے 2000 ٹن پیاز کی درآمدات کرنے کے لئے ٹینڈر جاری کیا اور کہا ہے کہ یہ پیاز اچھے معیاروالا اور پاکستان، چین، افغانستان یا دیگر کسی ملک میں پیدا ہوئی ہونی چاہئے،لیکن گزشتہ دیر رات ٹینڈر پر نظر ثانی کرتے ہوئے ایم ایم سی لمیٹڈ نے کہا کہ درآمد کی جانی والی پیاز پاکستان میں پیدا ہوئی نہیں ہونی چاہئے ۔ متعلقہ کمپنیوں کو پیاز کی سپلائی نومبر کے آخری ہفتے میں کرنی ہوگی ۔ عام طور پر بین الاقومی سطح پر تجارت کرنے والی غیر ملکی کمپنیاں پاکستان کا پیاز خرید کر ہندوستا ن میں بھیج دیتی ہیں ۔