نئی دہلی ،18اکتوبر(ایجنسی)سابق وزیرمملکت برائے امورخارجہ ایم جے اکبر کا خاتون صحافی کے خلاف دائر ہتک عزت کے معاملہ میں یہاں پٹیالہ ہاؤس عدالت میں 31اکتوبر کو بیان درج کیاجائیگا۔
nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">مسٹر اکبر کے وکیل نے عدالت کو جمعرات کو بتایاکہ صحافی پریہ رمانی کے ٹوئیٹ اور الزامات سے انکے موکل کی دہائیوں سے بنی عزت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے اور انکی شبیہ خراب ہوئی ہے ۔ مسٹر اکبر نے پیر کے روز محترمہ رمانی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیاتھا ۔