حیدر آباد، 3 فروری (یو این آئی) محکمہ موسمیات نے پیر کو کہا کہ آئندہ تین دنوں کے دوران تلنگانہ کے بعض مقامات پر صبح کے اوقات میں کہر کی صور تحال کا امکان ہے۔
محکمہ
موسمیات نے کہا کہ اسی مدت کے دوران ریاست میں اقل ترین درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری سیلسیس تک معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
تلنگانہ میں آئندہ سات دنوں کے دوران خشک موسم رہنے کا امکان ہے۔