پیونگ یانگ 27 مارچ (اسپوتنک) شمالی کوریا نے اپنے میزائلی تجربے کو صحیح قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ان کا اپنے دفاع کے لئے میزائل تجربہ کرنے کا فیصلہ صحیح ہے۔
شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے نےورکرز پارٹی کی
مرکزی کمیٹی کے سکریٹری ری کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ’’نئی قسم کے اسٹریٹجک گائڈڈ میزائلوں کا حالیہ تجربہ اپنے دفاع کے لئے خود مختار ریاست کا مکمل حق ہے۔
یہ ایک ایسا عمل تھا جو قومی دفاعی پالیسی کے اہداف کے حصول کے لئے کیا گیا تھا۔