بروسیلز ،15فروری(یو این آئی)ترکی اور روس کے درمیان طے پانے والے ایک دفاعی معاہدہ کے تحت ترکی روس سے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل خریدے گا۔
اطلاعات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے
اپنے ملک کے ایئر ڈیفنس نظام کو مضبوط بنانے کے لیے روسی زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل نظام S-400 ’’ٹرائمف‘‘ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ معاہدہ 2.5 بلین امریکی ڈالرز مالیت کا ہے۔