: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
لندن/16نومبر(ایجنسی) اسرائیل کی 20 سالہ ملکہ حسن Adar Gandelsman نے منگل کے روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک غیر معمولی نوعیت کی سیلفی پوسٹ کی جس کو 2582 فالوورز نے پسند کیا جب کہ خیرمقدم اور غصے پر مبنی درجنوں تبصرے بھی سامنے آئے۔ سیلفی میں مِس اسرائیل آدار 27 سالہ مِس عراق سارہ عیدان کے ساتھ اُس کے کندھے پر ہاتھ رکھے نظر آ رہی ہے۔
عراقی دارالحکومت بغداد میں جنم لینے والی عیدان کا تعلق بابِل صوبے کے شہر "حِلّہ" سے ہے۔ وہ موسیقار اور گلوکار ہونے کے علاوہ گانے بھی لکھتی
ہے۔ عیدان پرفارمنگ آرٹس میں ڈگری کی حامل ہے۔ اس نے 2009 میں بغداد میں اتحادی افواج کے ساتھ کام بھی کیا اور پھر امریکا چلی گئی۔ سال 2016 میں اس نے مِشی گن ریاست میں ہونے والے عراق کی ملکہ حسن کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔ بعد ازاں عراق کے مِس یونی ورس کا مقابلہ جیتنے والی فیان السلیمانی کی جانب سے مقابلے کے اصول کی خلاف ورزی کے انکشاف پر یہ تاج بھی سارہ عیدان کے سر پر سجا دیا گیا۔ عیدان 45 برس کے بعد مس یونیورس کے عالمی مقابلے میں عراق کی نمائندگی کر رہی ہیں٫ آخری مرتبہ 1972 میں اس مقابلے میں عراق کی جانب سے وجدان سلیمان نے شرکت کی تھی۔