نئی دہلی/27ڈسمبر(ایجنسی) عظیم شاعر مرزا غالب کی آج 220 ویں یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر گوگل نے ڈوڈل بنا کر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ گوگل کے ڈوڈل میں اردو کے شاعر مرزا غالب اپنے ہاتھ میں قلم اور کاغذ کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں اور ان کے پس منظر میں بنی عمارت مغل دور کے فن تعمیر کا درشن کرا رہی ہے۔
style="font-family: " jameel="" noori="" nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">مرزا غالب کا پورا نام مرزا ا سداللہ بیگ خاں تھا۔ ان کی پیدائش 27 دسمبر 1797 کو مغل بادشاہ بہادر شاہ کے دور حکومت کے دوران آگرہ کے ایک فوجی خاندان میں ہوئی تھی۔ انہوں نے فارسی ، اردو اور عربی زبان کی تعلیم حاصل کی تھی۔ غالب کا نکاح 13 سال کی عمر میں امرا ؤ بیگم سے ہوا اور نکاح کے بعد ہی دہلی آ گئے اور اپنی پوری زندگی یہیں بسر کی۔