: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
سری نگر، 3 فروری (یو این آئی) میر واعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے جامع مسجد دہلی اور فتح پوری مسجد کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے شاہی امام سید احمد بخاری اور بعد ازاں فتح پوری مسجد کے امام و خطیب مفتی مکرم
احمد سے ملاقات کی دونوں رہنماؤں نے میرواعظ کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی گفتگو مسلم اتحاد اور کمیونٹی کے چیلنجوں سے نمٹنے میں قیادت کے کردار پر مرکوز رہی یہ جانکاری میر واعظ منزل نے اپنے 'ایکس' ہینڈل پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔