: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
لکھنؤ، 29 اگست (یو این آئی ) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ اقلیتوں، خاص طور پر مسلمانوں کو " بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو روکنے کی عادت کو ترک کرکے اس کی پیروی کے موڈ میں بدلنا چاہئے آج لکھنؤ میں بی جے پی اقلیتی مورچہ کی پارٹی کی رکنیت مہم
کے ریاستی ورکشاپ کو خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن پر شدید حملہ کرتے ہوئے مسٹر نقوی نے کہا کہ جاگیردار سلاطین کے نام نہاد سیکولر سنڈیکیٹ کے پروپیگنڈے سے پیدا ہونے والے خوف اور تذبذب میں مبتلا ہونے کی بجائے اب وقت کا یہ تقاضا ہے کہ اچھوتا پن اور عدم برداشت کے رویے کو ترک کرکے قوم پرست سیاسی جماعت کے ساتھ اعتماد پیدا کیا جائے۔