: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، یکم جنوری (یو این آئی) وزارت دفاع نے سال 2025 کو 'اصلاحات کا سال' قرار دیا ہے، جس کا مقصد مسلح افواج کو ایک ساتھ کئی علاقوں میں کام کرنے کے قابل بنانا اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس لڑاکا فورس بنانا ہے۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے نئے سال کے موقع پر وزارت کے تمام سکریٹریوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں مختلف اسکیموں ، پروجیکٹوں، اصلاحات اور پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
وزارت دفاع
نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ مسٹر سنگھ نے اعتماد ظاہر کیا کہ یہ مسلح افواج کی جدید کاری کے سفر میں ایک اہم قدم ہوگا۔ انہوں نے کہا یہ ملک کی دفاعی تیاریوں میں بے مثال پیش رفت کی بنیاد رکھے گا۔ اس طرح 21 ویں صدی کے چیلنجوں کے درمیان قوم کی سلامتی اور خود مختاری کو یقینی بنانے کی تیاری ہو گی "۔ ان اصلاحات کا مقصد مشتر کہ اور انضمام کے اقدامات کو مزید مضبوط بنانا اور مربوط تھیڑ کمانڈز کے قیام میں سہولت فراہم کرنا ہے۔