نئی دہلی، 03 جنوری (یو این آئی) وزارت آیوش کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا نے پیر کو کہا کہ سال 2022 میں آیوش تعلیم، تحقیق، مینوفیکچرنگ، صحت عامہ اور اچھی حکمرانی پر توجہ دے گی۔
مسٹر کوٹیچا نے یہاں وزارت کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کے بعد یہ جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ آیوش بھون میں سنگل ونڈو سسٹم پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایاکہ "وزارت نے 2021 میں مختلف
ریاستوں کے ساتھ تعاون کیا اور قومی آیوش مشن کے تحت کچھ قابل ستائش کام کیا۔ اس سال ہماری توجہ تعلیم، تحقیق، مینوفیکچرنگ، صحت عامہ اور گڈ گورننس پر مرکوز رہے گی۔ ہم سنگل ونڈو سسٹم پر بھی کام کر رہے ہیں۔میٹنگ کے دوران عہدیداروں نے سال 2022 میں آیوش طرز زندگی کو فروغ دینے کے اپنے ایکشن پلان پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر انہوں نے آیوش بھون میں 'آیوش آہار' کینٹین کا بھی افتتاح کیا۔