نئی دہلی، 26 مارچ (یو این آئی) ہندوستان نے گجرات کے جام نگر میں ڈبلیو ایچ او گلوبل سینٹر فار ٹریڈیشنل میڈیسن کے قیام کے لیے عالمی ادارہ صحت کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
آیوش وزارت نے ہفتہ کے روزیہاں بتایا کہ یہ دستخط گجرات کے آیوروید ٹریننگ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آر اے) میں کئے گئے
۔
وزارت نے بتایا کہ یہ سینٹر گجرات کے جام نگر میں قائم کیا جائے گا اوراس کے لئے حکومت تقریباً 25 کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کرے گی۔ اس سینٹرکا مقصد جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کے ساتھ دنیا بھر کے روایتی ادویات کے طریقوں کو جوڑنا اور پوری دنیا میں صحت کو بہتر بنانا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی 21 اپریل کو سینٹر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔