نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے پیر کے روز اپنی وزارت سے متعلق کام کاج کو زیادہ آسان اور سہل بنانے کے لیے دو پورٹل کا آغاز کیا۔
پہلا پورٹل CROP (جراثیم کش ادویات کے جامع رجسٹریشن) کے نام سے ہے، جس سے فصلوں کے تحفظ کے مواد کے رجسٹریشن کے عمل میں تیزی اور شفافیت فراہم ہوگی۔ دوسرا پورٹل PQMSU کے نام سے ہے جو زراعتی مصنوعات کی برآمد اور درآمد سے متعلق دستاویزات کے اجراء میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
مسٹر تومر نے
کہا کہ حکومت زراعت کے شعبے کی مجموعی ترقی اور اس شعبے کی مضبوطی کے لیے پرعزم ہے اور رہے گی۔ نیا پورٹل برآمد کنندگان کو درخواست دینے سے لے کر کلیئرنس سرٹیفکیٹ کے اجراء تک کا عمل بغیر کسی دستی مداخلت کے مکمل کرنے کے قابل بنائے گا، جو حکومت کی بروقت، شفافیت، اور کاروبار کرنے میں آسانی کی سادہ پالیسی کے مطابق ہے۔ اس پورٹل سے پھلوں، سبزیوں، اناج وغیرہ کے پروڈیوسر اور متعلقہ صنعتوں کو اپنی مصنوعات برآمد کرنے میں بین الاقوامی معیار کی سہولت حاصل ہو گی۔