نئی دہلی، 16اپریل (ایجنسی) بنگلہ دیش کے اداکار ferdous فردوس احمد کے ترنمول کانگریس کے ایک امیدوار کے حق میں انتخابی تشہیر کرنے کے معاملہ میں ہنگامہ مچنے کے بعد مرکزی وزارت داخلہ نے اپنے کولکتہ میں واقع فورن ریجنل رجسٹریشن آفس (ایف آر
آر او) سے رپورٹ مانگی ہے۔
وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق کولکتہ میں واقع ایف آر آر او دفتر سے فردوس احمد کی ویزا کی شرائط اور خلاف ورزیوں کے بارے میں رپورٹ مانگی گئی ہے۔ ایف آر آر او سے پوچھا گیا ہے کہ کیا مسٹر احمد نے انتخابی تشہیر میں حصہ لیکر ویزا کی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے۔