نئی دہلی، 11 اپریل (یواین آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر اورسابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ تمام ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے اعلی کو ایک آوازمیں غریبوں کے بینک اکاؤنٹس میں نقد رقم بھیجنے کی مرکزی حکومت سے مطالبہ کرنا چاہئے۔
مسٹر چدمبرم نے ہفتہ کو یہاں کہا کہ غریبوں کے سامنے لاک ڈاؤن کی وجہ سے روزی روٹی کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔ غریب اس وقت دانے دانے کے محتاج ہیں اور یہ غریب
بلا معاوضہ کھانا حاصل کرنے کے لئے قطار میں کھڑے ہونے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان غریبوں کی سبھی کو فکر کرنی چاہئے اور ان کے اکاؤنٹ میں پیسے جمع کرانے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی سے ایک آوازمیں مطالبہ کرنا چاہئے۔
مسٹر چدمبرم نے مسٹر مودی کے ساتھ آج ہونے والی وزرائے اعلی کی میٹنگ سے قبل یہ درخواست کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مد میں 65000 کروڑ روپے خرچ ہوں گے اور اس سے سرکاری خزانے پر بہت زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔