حیدرآباد 5جولائی(یواین آئی) غریبوں کو ڈبل بیڈروم مکانات فراہم کرنے تلنگانہ حکومت کی باوقار اسکیم کے تحت تعمیر کردہ مکانات کا افتتاح حیدرآبادکے صنعت نگر کی ٹوبی ایچ کے کالونی میں افتتاح وزیر افزائش مویشیاں سرینواس یادو نے کیا۔
اس موقع
پر خطاب کرتے ہوئے وزیرموصوف نے کہا کہ قبل ازیں اس علاقہ کے عوام کو بارش کی وجہ سے کافی مشکل صورتحال کاسامنا کرناپڑتا تھا تاہم اب نئے مکانات تعمیر کئے گئے ہیں۔
غریبوں کے وقار کے ساتھ زندگی گذارنے کو یقینی بنانے کے لئے یہ مکانات تعمیر کئے گئے ہیں۔