حیدر آباد ، 3 جنوری (یو این آئی) تلنگانہ پنچایت راج، خواتین اور اطفال کی بہبود کی وزیر دانساری انسویا سیتا کا نے جمعہ کو پر جا بھون میں سماجی مصلح ساوتری بائی پھولے کے یوم پیدائش پر ان کی تصویر پر گلہائے عقیدت نذر کر کے خراج عقیدت پیش
کیا۔
فشریز کارپوریشن کے چیئر مین میتو سائی کمار ، پر جاکوی بے راجو ، کریم نگر ڈسٹرکٹ لائبریری کے چیئر مین ساتھو ملیش اور جن و گیان ویدیکا کے چیئر مین رمیش کے ساتھ سیتا کا نے خواتین کی تعلیم اور با اختیار بنانے میں پھولے کے تعاون پر روشنی ڈالی۔