حیدرآباد22اپریل (یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راو نے کورونا وائرس سے نمٹنے لگائے گئے لاک ڈاون کے موقع پر بلدی ورکرس کی خدمات کی ستائش کی جو نیم طبی اہلکاروں اورپولیس ملازمین کے خطوط پر کام کررہے
ہیں۔
انہوں نے کہاکہ تلنگانہ حکومت عوام کے لئے ان کی خدمات کا اعتراف کرتی ہے۔
مسٹر راو نے شہر حیدرآباد میں صفائی اور سینی ٹیشن کے کام کرنے والے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کے ورکرس کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا۔