حیدرآباد، 10اگست (یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے شہر حیدرآباد میں ایک اور فلائی اوور کا افتتاح کیا۔
بیرامل گوڑہ جنکشن پر
26.5کروڑ روپئے کے صرفہ سے اس آر ایچ ایس فلائی اوور کو ٹریفک کے لئے کھول دیاگیا۔
اس پروجیکٹ کی تعمیر اسٹراٹیجک روڈ ڈیولپمنٹ پلان (ایس آرڈی پی)کے حصہ کے طورپر عمل میں لائی گئی ہے۔