حیدرآباد14ستمبر(یواین آئی) تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق و شہری ترقی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کے حدود کی 137لنک روڈس کی ترقی کا کام 1000کروڑروپئے کے صرفہ سے
کیاجارہا ہے۔
ان سڑکوں کو ترقی دینے کا کام حیدرآباد روڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ(ایچ آر ڈی سی ایل)نامی ادارہ کے تحت کیا جارہا ہے۔
اس ادارہ کا قیام دارالحکومت کے علاقہ میں سڑکوں کی ترقی کے لئے عمل میں لایاگیا ہے۔