حیدر آباد ، 12 جنوری (یو این آئی) تلنگانہ کی جنگلات اور ماحولیات کی وزیر کونڈا سر یکھانے آنے والی نسلوں کے لیے بہتر اور رہنے کے قابل ماحول کو یقینی بنانے کے لیے روزمرہ کی زندگی میں سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال کو روکنے کی ضرورت پر زور
دیا۔
محترمہ سر یکھانے جمعہ کو اس پہل کی حمایت میں ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں پلاسٹک کے خطرے سے نمٹنے کے لیے انفرادی شراکت کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
انہوں نے پلاسٹک کی کھپت کو کم کرنے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ ہریالی بڑھانے پر توجہ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔