حیدرآباد11ستمبر(یواین آئی) تلنگانہ کے وزیر جنگلات اندراکرن ریڈی نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے عہدیداراور اہلکار، جنگل کے وسائل کی حفاظت کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں جو معاشرہ اور فطرت کے لیے فائدہ مند ہے۔
جنگلات کے وسائل کے تحفظ کے لئے اپنی
جانوں کو قربان کرنے والے افراد کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے شہرحیدرآبادکے زوپارک میں تعمیر کردہ یادگار پرپھول نچھاورکئے۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ریاست میں محکمہ جنگلات کے 21 عہدیدار اور اہلکار اب تک شہید ہوچکے ہیں اور یہ انتہائی افسوسناک بات ہے۔