حیدرآباد15فروری(یواین آئی)تلنگانہ جاگروتی تنظیم کی جانب سے ریاستی سطح کے والی بال مقابلے منعقد کئے گئے جس کا افتتاح ریاستی وزیر افزائش مویشیاں ٹی سرینواس یادو نے کیا۔
اس مقابلہ میں تلنگانہ کے
متحدہ اضلاع کی دس مردوں اور پانچ خواتین کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرموصوف نے کہا کہ ہندوستان میں کھلاڑیوں کے لیے کوئی مناسب حوصلہ افزائی نہیں ہے جو ہماری بدقسمتی ہے۔