نئی دہلی، 20 دسمبر (یو این آئی) دہلی میں سردی کی لہر جاری ہے پیر کی صبح یہاں کم از کم درجہ حرارت 3.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے پانچ درجے کم ہے ہندوستانی محکمہ موسمیات نے پیر کے لیے دہلی میں یلو الرٹ جاری کیا اور 24 یا 25 دسمبر کو یہاں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق 21 دسمبر تک ہندوستان کے شمال مغربی علاقوں میں شدید سردی کی لہر کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پیر کو کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے
زیادہ 19 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔
پیر کی صبح دہلی کی ہوا کا معیار انتہائی خراب درجے میں درج کیا گیا تھا۔ پیر کو ہوا کا معیار بھی انتہائی خراب کیٹیگری میں ریکارڈ کیا گیا جس کا اے کیو وائی 327 تھا جبکہ اتوار کو ہوا کا معیار اے کیو وائی 290 کے ساتھ انتہائی خراب زمرے میں تھا۔
سسٹم آف ائر کوالٹی ویدر فورکاسٹنگ اینڈ ریسرچ (ایس اے ایف اے آر) کے مطابق آج صبح 10 بجےپی ایم 2.5 اور پی ایم 10 بالترتیب 133 اور 222 درمیانے درجے میں انتہائی خراب ریکارڈ کیے گئے۔