یروشلم 4 مارچ (ایجنسی)اسرائیل میں جو بیس فیصد عرب مسلمان ہیں ان کی نئی نسل اب اس دیرینہ سوچ سے باہر نکلنا چاہتی ہے کہ عرب اکثریت والے خطے میں وہ یہودیوں کے سامنے اقلیت میں کیسے ہو سکتے ہیں! اس خیال کا اظہار یروشلم کی مسلم آبادی والے علاقے میں فلسطینی تنازعے کے تعلق سے رجوع کرنے پر ایک عرب اسرائیلی زیدون نے کیا اور کہا کہ سارا جھگڑا اس بات کا ہے کہ واقعات کو کس طرح بیان
کیا جاتا ہے۔
وضاحت طلب کرنے پر اس اسرائیلی عرب نے کہا کہ 1947 میں جب برطانیہ نے ہندستان کو تقسیم کرکے پاکستان کو وجود بخشا تو اختلاف کے باوجود اس کے وجود کو تسلیم کیا گیا۔ یہاں بھی 1948 میں وہی ہوا لیکن عربوں نے عدم اتفاق کو مذاکرات کا حصہ بنانے کے بجائے جنگ کا راستہ اختیار کیا ۔