the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 8 مارچ (یو این آئی) مشرقی لداخ میں گزشتہ تقریباً دو سال سے جاری فوجی تعطل کو حل کرنے کے لیے ہندوستان اور چین کے کور کمانڈروں کے درمیان بات چیت کا 15 واں دور 11 مارچ کو ہوگا اعلیٰ دفاعی ذرائع نے منگل کو یہاں بتایا کہ مذاکرات کا 15واں دور ہندوستان کی طرف واقع چوشول مولڈو میں ہوگا دونوں افواج کے کور کمانڈرز کے درمیان اب تک مذاکرات کے 14 دور ہو چکے ہیں۔ نتیجے کے طور پر پینگاگ جھیل، وادی گلوان اور گوگرا گرم چشمہ کے علاقوں کے شمالی اور جنوبی کنارے میں تعطل سے متعلق مسائل حل ہو گئے ہیں۔
اب محاذ آرائی کے بقیہ مسائل کے



حل کے لیے فریقین کے درمیان بات چیت ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کی جانب سے ان مسائل کا باہمی طور پر قابل قبول حل تلاش کرنے کے حوالے سے بیانات حوصلہ افزا اور مثبت ہیں۔
واضح رہے کہ مئی 2020 میں چین کی طرف سے مشرقی لداخ میں لائن آف کنٹرول کو یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے کی کوششوں کی وجہ سے یہ تعطل پیدا ہوا۔ ہندوستان نے چین کی اس کوشش کی سخت مخالفت کی تھی۔ اس تعطل کے نتیجے میں 15 جون کو وادی گلوان میں دونوں فوجوں سپاہیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ ہوئی تھی جس میں 20 ہندوستانی فوجی مارے گئے تھے جبکہ 40 سے زیادہ چینی فوجی مارے گئے تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.