the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سری نگر ، 24 ستمبر (ایجنسی) فوج نے شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ٹنگڈار سیکٹر میں دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنانے کے دوران پانچ جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
فوج نے کہا ہے کہ دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے دوران اس کا اہلکار جاں بحق ہوگیا ہے۔ فوج کی چنار کور نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاونٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا "کپواڑہ کے ٹنگڈار سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام بنائی گئی۔ مزید تین جنگجو مارے گئے۔ مارے گئے جنگجوؤں کی تعداد بڑھ کر پانچ ہوگئی ہے۔ آپریشن میں ہمارا ایک بہادر فوجی جوان جاں بحق ہوگیا ہے۔
تلاشی آپریشن جاری ہے"۔ وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے یو این آئی کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ایل او سی کے ٹنگڈار سیکٹر میں تعینات فوجیوں نے اتوار کے روز جنگجوؤں کے ایک گروپ کو پاکستان زیر قبضہ کشمیر سے سرحد کے اس پار داخل ہوتے ہوئے دیکھا۔



style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
انہوں نے بتایا "دراندازوں کے گروپ کو للکارتے ہوئے خودسپردگی اختیار کرنے کے لئے کہا گیا۔ انہوں نے ایسا کرنے کے بجائے فوجیوں پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے مابین مسلح تصادم شروع ہوا145۔
دفاع ترجمان نے بتایا 146تاہم درانداز موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اس کے بعد ایک وسیع جنگلی علاقہ میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا گیا"۔ انہوں نے بتایا "تلاشی آپریشن کے دوران فوجیوں کا جنگجوؤں سے آمنا سامنا ہوا۔ ابتدائی فائرنگ میں دو جنگجو مارے گئے"۔
دفاعی ترجمان نے بتایا کہ اتوار کو شام دیر گئے اندھیرا چھا جانے کی وجہ سے آپریشن روک دیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا "پیر کی صبح آپریشن بحال کیا گیا۔ طرفین کے مابین پھر مسلح تصادم چھڑ گیا جس میں مزید تین جنگجو مارے گئے"۔ دفاعی ترجمان نے مزید بتایا کہ علاقہ میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.