گاندھی نگر، 10 نومبر (ایجنسی) گجرات میں ضلع کچھ میں آج زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔اس میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
گاندھی نگر واقع زلزلے کے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سے ملی
اطلاعات کے مطابق ان میں سے زیادہ تر ریکٹر اسکیل پر دو سے بھی کم شدت کے انتہائی ہلکے جھٹکے تھے جنہیں عام طور پر محسوس بھی نہیں کیا گیا۔ دوپہر 12 بج کر 57 منٹ پر 3.1 شدت کا ایک جھٹکا محسوس کیا گیا جس کا مرکز 14 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔اس سال اب تک کل 46 ایسے جھٹکےگجرات میں محسوس کئے گئے جن میں سے زیادہ تر کچھ اور اس کے پاس کے تھے۔ اس سال کا اب تک کا سب سے تیز جھٹکا 29 مارچ کو بھچاؤ کے نزدیک محسوس کیا گیا تھا جس کی شدت 4.8 تھی۔